انسداد ڈینگی،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز میدان میں آ گئے، انسداد ڈینگی کی مؤثر مہم چلانے کا اعلان

صوبے بھر میں ڈینگی ٹیسٹ 2011 والے ریٹ 90 روپے میں ہو گا،محکمہ صحت مقرر کردہ ریٹ پر ٹیسٹ یقینی بنائے
یونین کونسل، تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر انسداد ڈینگی کمیٹیوں کو فعال کرنے اور ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کرانے کی ہدایت
 حمزہ شہباز کی جانب سے جنوبی پنجاب کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری،بہاولپور لودھراں روٹ پر سپیڈو بس سروس فوری بحال کرنیکا اعلان
 لاہور اور راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ کے خراب سٹیشنزکی جلد بحالی اورایکسی لیٹرز کو فنکشنل کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت
صوبے کے19 ہزار موگو ں کے ٹیل تک پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم، ٹیل تک نہری پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے میکانزم تیار
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

 انسداد ڈینگی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز خود میدان میں آ گئے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے پنجاب بھر میں انسداد ڈینگی کی مؤثر مہم چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے بھر میں ڈینگی ٹیسٹ 2011 والے ریٹ پر ہو گا اور پورے پنجاب میں ڈینگی ٹیسٹ 90 روپے میں ہو گا۔محکمہ صحت مقرر کردہ ریٹ پر ٹیسٹ کرانے کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے اور ادارے الرٹ ہو جائیں۔2011 کے پیٹرن پر یونین کونسل، تحصیل، ضلع اور ڈویژن کی سطح پر انسداد ڈینگی کمیٹیوں کو فعال کیا جائے اور ان کمیٹیوں کے فوری اجلاس بلانے اور ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ انسداد ڈینگی کے اقدامات پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہو گی۔ انسداد ڈینگی کی مہم میں کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ مون سون سیزن سے قبل تمام محکموں کو رزلٹ دینا ہو نگے۔ انہوں نے کہا کہ سرویلنس کا مؤثر نظام وضع کیا جائے۔معیاری سپرے اور ضروری ادویات کا بروقت انتظام کیا جائے اور انسداد ڈینگی کیلئے متعلقہ ٹیموں کو متحرک کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ وضع کر دہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انسداد ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز آج وزیراعلیٰ آفس میں انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اراکین پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری صحت، ڈاکٹر وسیم اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن