بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیرکوہ میں پینے کے صاف پانی کی عدام دستیابی کے باعث ہیضے کی وبا پھیل گئی اور آلودہ پانی کے استعمال سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈیرہ بگٹی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر اعظم بگٹی نے بتایا کہ ڈیرہ بگٹی کی تحصیل پیرکوہ میں آلودہ پانی پینے سے دو سالہ بچہ اور ایک خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ پیرکوہ میں ہیضے کا پہلا کیس 17 اپریل کو رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد اب تک 1500 افراد اس وبا کا شکار ہو چکے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 123 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بلوچستان: ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیرکوہ میں آلودہ پانی کے استعمال سے 4 افراد جاں بحق
May 12, 2022 | 18:38