صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے لیے پولیس لائنز پہنچ گئے ہیں۔اس ضمن میں ہم نیوز نے ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہونے والی ملاقات میں عمران خان کی خیریت دریافت کریں گے اور صورتحال پر گفتگو بھی ہو گی۔واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی حکومتی تبدیلی کے بعد بھی سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔ڈاکٹر عارف علوی اس سے قبل بھی چیئرمین پی ٹی آئی کی عیادت کے لیے شوکت خانم اسپتال گئے تھے جہاں ان کی تفصیلی ملاقات ہوئی تھی