مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں توڑ پھوڑ کیخلاف مقدمہ کی درخواست جمع 


لاہور( این این آئی)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں توڑ پھوڑ کے خلاف اندراج مقدمہ کے لئے درخواست جمع کرا دی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا محمد ارشد کی مدعیت میں تھانہ ماڈل ٹاﺅن میں پی ٹی آئی رہنماﺅں سمیت 200نامعلوم افراد کو اندارج مقدمہ کی درخواست میں نامزد کیا گیا ہے۔مسلم لیگ (ن)کے پارٹی سیکرٹریٹ میںتوڑ پھوڑ کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری،ڈاکٹر یاسمین راشد،میاں اسلم اقبال،میاں محمودالرشید،شبیر گجر،سرفراز کھوکھر،شیخ امتیاز سمیت 200 افراد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔
د رخواست جمع

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...