زرمبادلہ کے ذخائر  10 ارب ڈالر سے گرگئے


کراچی(کامرس رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10ارب ڈالر کی سطح سے گرگئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 5مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ تک مجموعی ذخائر میں 5کروڑ 28لاکھ ڈالر کی کمی سے 10ارب 4کروڑ32لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 9ارب 99کروڑ4لاکھ ڈالر کی سطح پر رہ گئے۔ مرکزی بینک کے ذخائر 7کروڑ38لاکھ ڈالر کی کمی سے 4ارب 45کروڑ72لاکھ ڈالر سے کم ہوکر 4ارب 38کروڑ34لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے۔ جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2کروڑ10لاکھ ڈالر کے اضافہ سے 5ارب 58کروڑ60لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 5ارب 60کروڑ70لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔ تاہم ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر تشویشناک حد تک کم ہیں۔ معاشی استحکام کیلئے ضروری ہے کہ آئی ایف ایم سے فوری معاہدہ طے پائے تاکہ پاکستان کو 1ارب 10کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہو جس کے بعد دیگر ممالک اور مالیاتی اداروں سے بھی قرضے موصول ہوں گے جس سے امید ہے کہ مالی بحران کچھ حد تک کم ہو سکے گا۔ ماہرین کہتے ہیں موجود ذخائر 1ماہ سے بھی کم برآمدی بل کی ادائیگی کیلئے بچے ہیں۔ ایسی صورت میں حکومت کو سخت فیصلے لینا پڑیں گے۔
زرمبادلہ

ای پیپر دی نیشن