لاہور (خبرنگار) لاہورہائیکورٹ میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو میعاد مکمل ہونے پر عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ جسٹس رضا قریشی نے شہری لطیف چوہدری کی درخواست پرسماعت کی۔ وکیل درخواست گزار نے کہا پنجاب میں نگران حکومت کی آئین میں دی گئی میعاد مکمل ہوچکی ہے۔ سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ میں توسیع کی لیکن نگران حکومت کو توسیع نہیں دی۔ موقف اختیار کیا گیا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب غیر آئینی طور پر عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں، محسن نقوی اور کابینہ کا عہدے پر برقرار رہنا آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے، 90 روز گزرنے کے بعد نگران حکومت کے تمام احکامات اور اقدامات غیر آئینی ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
فیصلہ محفوظ
میعاد مکمل: محسن نقوی کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
May 12, 2023