عمران خان کو معالج اور اہلیہ سے ملاقات کی اجازت ہوگی، القادر کیس کا تحریری فیصلہ جاری


 اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے عمران خان کے القادرٹرسٹ کیس میں 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کیاتھا۔عدالت نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کو اہلیہ، رشتے داروں اور ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت دےدی ۔تحریری فیصلے میں عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم میں ڈاکٹرفیصل کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا اور کہا گیا کہ دوران ریمانڈ عمران خان کو اہلیہ سے بات کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔عدالتی فیصلے کے مطابق 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کے دوران عمران خان کے وکلا ملاقات کرنا چاہیں تو اجازت ہوگی جبکہ ڈاکٹرفیصل اپنی طبی ٹیم کے ساتھ عمران خان کا طبی معائنہ کرسکتے ہیں۔فیصلے میں کہا گیا کہ دوران ریمانڈ عمران خان کو اپنے رشتے داروں سے ملنے کی اجازت ہوگی، اس کے علاوہ عمران خان اہلیہ کے ساتھ فون پربات کرنا چاہیں تو خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...