احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے گرفتار افراد کی رہائی کیلئے 3درخواستیں دائر

May 12, 2023


لاہور ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی رہائی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں 3 درخواستیں دائر کردی گئیں۔ہائیکورٹ میں گرفتار ملزمان کے لواحقین نے درخواستیں دائر کیں۔جن میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین پاکستان ہر شہری کو پرامن احتجاج کا حق دیتا ہے، پولیس نے خواتین سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا، تمام افراد کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں، گرفتار افراد کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ درج نہیں، تمام افراد کوپی ٹی آئی کی ریلی کے قریب سے گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد کا احتجاج کرنے والوں سے کوئی تعلق نہیں۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت تمام افراد کو فوری رہا کرنے کا حکم دے۔
3 درخواستیں دائر

مزیدخبریں