لنڈی کوتل، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے عوام سڑکوں پر، پشاور میں ریلی 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) قبائلی عوام پاک فوج اور سکیورٹی اداروں کے حق میں بول پڑے۔ لنڈی کوتل میں عوام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے باہر نکل آئے۔ پاکستان کے جھنڈے اٹھائے شرکاءنے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ شرکاءنے کہا کہ دفاعی اداروں کی بے حرمتی کی قطعی اجازت نہیں دیں گے۔ پشاور میں بھی عوام نے فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی۔ شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ شرکاءنے کہا کہ احتجاج کے نام پر ملکی استحکام کے خلاف منظم سازش ہوئی۔ مضبوط آرمی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔ پاک فوج نے جانوں کی قربانیاں دے کر امن قائم کیا۔ قربانیوں کے باوجود پاک فوج کے خلاف سازش سمجھ سے بالاتر ہے۔ شرکاءنے مطالبہ کیا کہ موجودہ صورتحال میں شرپسندوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔

ای پیپر دی نیشن