اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) سپریم کورٹ فیصلے پر وزیراعظم نے اتحادیوں سے رابطہ کیا ہے۔ دوسری طرف فضل الرحمن اور قانونی ٹیم نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور تفصیلی مشاورت کی۔ وزےراعظم شہاز شرےف کو سپرےم کورٹ کے فےصلہ کے بعد قانونی ٹےم نے فےصلہ کے مختلف پہلوﺅں اور اس کے مضمرات کے حوالے سے برےفنگ دی۔ ذرائع نے بتاےا ہے کہ ٹےم کی طرف سے وزےراعظم کو مختلف آپشن کا بتاےا گےا۔، ذرائع نے بتاےا کہ وزےر اعظم سے ملاقات کے بعد ہی وزےر قانون نے پرےس کانفرنس کی تھی ۔ درےں اثنا وزےراعظم نے صورت حال پر اتحادی جماعتوں سے بھی مشاورت کرنے کافےصلہ کےا ہے۔ وزیراعظم کی اتحادی جماعتوں کے سربراہان سے جلد ملاقات متوقع ہے ۔ اتحاد جماعتوں سے مشاورت کے بعد مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے گی۔ دوسری طرف وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جمیعت علماءاسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیرِ اعظم ہاو¿س میں ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی طرف سے ریاستی اداروں پر حملے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ دونوں رہنماو¿ں نے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر بھی مشاورت کی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دینے پر تشویش کا اظہار کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے فیصلے سے متعلق وزیراعظم کو تحفظات سے آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمن نے احتجاجی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
سپریم کورٹ فیصلہ ، وزیراعظم کا اتحادیوں سے رابطہ ، فضل الرحمن اور قانونی تیم سے تفصیلی مشاورت
May 12, 2023