پاکستان نے پٹرول سبسڈی نہ دینے کی یقین دہانی کرادی : آئی ایم ایف ، عمران کی گرفتاری پر تبصرے سے گریز 


واشنگٹن (این این آئی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پاکستان کو قرض دینے کے معاملے پر عالمی ادارے بلوم برگ نے آئی ایم ایف ترجمان سے رابطہ کیا، جس دوران آئی ایم ایف نے عمران خان کی گرفتاری پر تبصرے سے گریز کیا۔ آئی ایم ایف ترجمان نے بلومبرگ کو واضح کیا کہ پاکستان کے ساتھ قرض کے معاملے پر بات چیت جاری ہے۔ پاکستان کی جانب سے بات چیت میں تعطل کا کوئی اشارہ نہیں آیا۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان نے پٹرول سبسڈی نہ دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے جبکہ پاکستان سے پالیسی معاملات پر یقین دہانی چاہتے ہیں۔
آئی ایم ایف

ای پیپر دی نیشن