الہ آباد /ٹھینگ موڈ (نمائندہ نوائے وقت) سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی شدید مزمت کرتے ہیں تحریک انصاف کی قیادت کی طرف سے پاک فوج پر تنقید اور ریاستی اداروں کو کمزور کرنے ملک میں انتشار پیدا کرنے کےساتھ بیرونی دشمنوں کے پاکستان کیخلاف ناپاک ایجنڈے کی تکمیل کی گھناو¿نی سازش ہے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما ملک رشید احمد خان اور مشیر دفاع وزیر اعظم پاکستان ملک محمد احمد خان نے نمائندہ نوائے وقت میاں طفیل عابد سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر ملک ریاض احمد ،سردار فاروق اکبر ، ملک مظہر رشید خان، چوھدری مقصود ، رانا ارشاد احمد خان، ہارون اسماعیل ودیگر موجود تھے ۔