سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی)مقامی پرنٹرز ایسوسی ایشن کے رواں سال کیلئے انتخابات23مئی کو ہونگے، سینئر ممبر امداد حسین راجپوت کی سربراہی میں 2 رکنی الیکشن بورڈ تشکیل دیدیا گیا، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست و انتخابی نشان 14 مئی کو الاٹ کئے جائینگے،پولنگ 23 مئی کو 11 بجے سے 1 بجے دوپہر تک ہوگی، نتائج کا اعلان 2 بجے ہوگا، الیکشن 7 عہدوں کیلئے ہو گا، جن میں صدر، جنرل سیکرٹری، سینئر نائب صدر، نائب صدر، جوائنٹ سیکرٹری، سیکرٹری اطلاعات و نشریات اور سیکرٹری فنانس شامل ہیں۔