شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب کے سابق مشیر ،پی ٹی آئی کے رہنماو امیدوار پی پی 140 چوہدری شکیل عطاءاللہ ورک نے کہا کہ آئین ، قانون کی بالاد ستی کیلئے ہر سطح پر آواز اٹھائیں گے، امپورٹڈ حکومت توہین عدالت کی سزا سے نہیں بچ سکتی آخر کار انہیں آئین کے سامنے سر جھکانا ہی پڑے گا،پی ٹی آئی اور پوری قوم آئین کی پاسداری اور عدلیہ کے تحفظ کےلئے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔