شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی ملک پرویز اقبال اور انجمن تاجران کے نائب صدر میاںتنویر احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ ملکی مسائل حل کیے میاں شہباز شریف بھی دیگر اتحادیوں کےساتھ مل کر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی جب وطن واپسی ہوگی تو نیازی کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی کیونکہ پوری قوم کو پتہ ہے کہ پاکستان میں جو بھی ترقی ہوئی اس کا سارا کریڈٹ میاں برادران کو جاتا ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے شیخ عظیم جاوید، اکبر علی چوہان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر میاں خالد عباس، رانا مہران فیاض ، ملک ندیم یوسف ڈالوسمیت دیگر بھی موجودتھے ۔