پیپلز پارٹی ملک وقوم کی ترقی ‘خوشحالی کی خواہاں ہے:سیٹھ غلام رسول 


شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سٹی جنرل سیکرٹری وٹکٹ ہولڈر این اے 115 سیٹھ غلام رسول نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی کی خواہاں ہے پیپلزپارٹی کے قیام سے لیکر آج تک پارٹی رہنماﺅں اور کارکنان نے ہمیشہ ملکی خودمختاری ،عوامی فلاح وبہبود کی بات کی ہے کیونکہ سب سے پہلے پاکستان اور عوام ا س کے بعد سیاست ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رحمانی برادری کے سرکردہ رہنماﺅں،حلقہ کے معززین کی انکے دفتر میںملاقات کے دوران کیا اس موقع پر سیٹھ حاجی یاسین سمیت دیگربھی موجودتھے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...