سپریم کورٹ کے فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوئی: چوہدری مشتاق 

May 12, 2023


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنماءاور تحریک پاکستان کے کارکن چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوئی ہے اس فیصلے سے عوام کی فتح اور عدلیہ کا بول بالا ہوا ہے اب کسی بھی حکمران کو غیر قانونی اور غیر آئینی کام کرنے کی جرات نہیں ہو گی چوہدری عمر مشتاق ورک کے ہمراہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ عوام اپنے لیڈر کی غیر قانونی گرفتار ی پر سڑکوں پر آئی ہے جس سے حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں ۔

مزیدخبریں