ننکانہ صاحب(نامہ نگار)کرنٹ لگنے سے لےسکو ملازم جا ں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب مانگٹانوالہ روڈ پر کھیاڑے کلاں گاﺅں میں ٹرانسفارمر ٹھیک کرتے لےسکو ملازم 44سالہ محمد شہباز کو بجلی کا زور دار جھٹکا لگا جس کے نتیجہ میں اس کی حالت غیر ہو گئی ریسکیو1122عملہ نے سی پی آر اپلائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا۔
ننکانہ صاحب: کرنٹ لگنے سے لےسکو ملازم جا ں بحق
May 12, 2023