پی ٹی آئی برسر اقتدار آکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرےگی: ڈاکٹر اسلم 


شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی حق کی فتح ہے پاکستان کے عوام مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے جمہوریت کے فروغ اور قانون کی بالادستی کی خاطر پی ٹی آئی کا بھرپور ساتھ دیا اور عمران خان کی رہائی کیلئے آواز بلند کی جس سے واضح ہوگیا ہے کہ عوام کی تمام تر ہمدردیاں عمران خان کے ساتھ ہیں اور مستقبل پی ٹی آئی کا ہے جو جلد برسر اقتدار آکر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔، سپریم کورٹ کے عمران خان کی رہائی کے فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ اس ملک نے آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...