جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق ممبر ضلع کونسل و امیدوار پی پی 138 حاجی طارق محمود ڈوگر نے عمران نیازی کی گرفتاری کے دوران ملک بھرمیں پرتشددواقعات گھیراوجلاوقومی املاک نذرآتش کرنے امن وامان قائم کرنے والے اداروں پرحملوں کی مزمت کرتے ہوئے اسے ملکی سالمیت کے خلاف سازش قراردیا ہے، اپنے ایک بیان میں طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک کوخانہ جنگی کی طرف دھکیلنے کی سازشیں کی تحریک انصاف نے سیاست میں تشددکوپروان چڑھایا ۔