پاکستان کیلئے تمام اداروں کو یکجا ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے:کیپٹن عبدالرشید ابڑو

کراچی(کامرس رپورٹر)بزنس مین فورم کے مرکزی رہنما اور سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی کیپٹن عبدالرشید ابڑو نے پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے تمام شعبوں اور اداروں کو یکجا ہوکر کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن 2روز قبل عمران خان کی گرفتاری سے بعض عناصر کی جانب سے پھیلائی جانے والی کشیدگی ملک کے بہتر مفاد میں نہیں بلکہ پاکستان دشمن عناصر کو تقویت پہنچانے کا سبب بنی ہے۔ سیاسی محاذ آرائی کے سبب گزشتہ دوروز میں ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث ٹیلی کام سیکٹر کو تقریباً2ارب روپے کا نقصان پہنچ چکا ہے جبکہ موبائل انٹرنیٹ بندش کے باعث حکومتی محصولات کوبھی بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
 ان حالات میں رواں مالی سال کے10ماہ میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت ترسیلاتِ زر میں 13فیصد کمی اور نمو کے لحاظ سے اپریل میں کارکنوں کی ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر 12.9 فیصد کمی آنا اطمینان بخش صورتحال نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن