لاہور(سٹاف رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ایڈمن) محمد عمر شیر چٹھہ کی زیرِ صدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں محمد سلیم ڈپٹی سیکرٹری زراعت (ریگولیشن)، عمران ممتاز خان ڈپٹی سیکرٹری زراعت (بجٹ)،ڈائریکٹر جنرل زراعت(کراپ رپورٹنگ) پنجاب عبدالقیوم،ڈائریکٹر زرعی اطلاعات پنجاب محمد رفیق اختر سمیت دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مجموعی طور پر محکمہ زراعت پنجاب کے 77 افسروں کو ترقی دی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ایڈمن) محمد عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ محکمہ زراعت میں افسران کی ترقیوں کا عمل جاری ہے اور اس سلسلے میں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (DPC) کا شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے انعقادکیا جا رہا ہے تاکہ افسران کو بمطابق سروس رولز اینڈ ریگولیشن ترقی دی جا سکے۔