نااہل حکومت غریب مکاو¿ پالیسیوں پر گامزن ہے: ضیاءالدین انصاری 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نااہل حکومت غریب مکاو¿ پالیسیوں پر گامزن ہے۔ مہنگائی بے روزگاری کا عفریت عوام کی زندگیوں کو نگل رہا ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری نے لوگوں کا سکھ چین چھین لیا ہے۔ مہنگائی سے تباہ حال عوام پر اضافی یوٹیلیٹی بلزکا ناجائز بوجھ غربیوں کیلئے سب سے بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ لوگوں کیلئے 2وقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ترین امر بن چکا ہے۔ ایسے میں ہزاروں روپوں کے ناجائز ٹیکسوں کیساتھ بجلی و گیس کے بلوں نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ آٹا، گھی، دالیں اور سبزیاں کی قیمتیں بھی 100 فیصد بڑھ بڑھ چکی ہیں۔ لوگوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہیں۔ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ ملک کو بدامنی انتشار اورلاقانونیت سے بچانے کیلئے قرآن وسنت کے نظام کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ تمام مسائل کا حل قرآن و سنت کا بابرکت نظام ہے جس کے نفاذ کیلئے جماعت اسلامی جدوجہد کررہی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر مہنگائی، بیروزگاری اور حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف 20 مئی بروز ہفتہ کو لبرٹی تا پنجاب اسمبلی تک مہنگائی مارچ کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن