انتشارکی بجائے پرامن احتجاج ہر شہری ، سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے:علامہ افضل حیدری 


لاہور ( خصوصی نامہ نگار)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے ملک میں جاری بدامنی، انتشار اور جلاو¿ گھیراو¿ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر شہری اور سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے مگر قومی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی۔ یہ اسلامی تعلیمات اور آئین پاکستان کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے زوردیا کہ سیاسی قائدین احتجاج کریں مگر پرامن طریقے سے آگ لگے گی تونقصان سب کا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن