لاہور ( خصوصی نامہ نگار)پیر آف مانکی شریف پیرزادہ محمد امین نے پی ٹی آئی کارکنان سے اپیل ہے کہ وہ احتجاج کو پرامن رکھیں۔ حساس اور اہم قومی تنصیبات کو نشانہ بنانا گہری سازش ہے۔ پاک فوج کے دفاتر جلانے اور فوج مخالف نعرے لگانے سے عالمی سطح پر پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی۔ پاکستان کا وقار سلامتی کے اداروں سے جڑا ہے۔ پاک فوج کے کمزور ہونے سے ملک کمزور ہوگا۔ احتجاجیوں کے لبادھے میں چھپے شرپسندوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے۔ معاشی بدحالی کے حالات میں املاک کا نقصان قومی خزانے پر مزید بوجھ ہے۔ احتجاج کی آڑ میں جلاو¿ گھیراو¿ اور املاک کو نقصان پہچانا دراصل پاکستان کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔ جمہوری معاشروں میں بے گناہ شہریوں کو اذیت دینا شرمناک فعل ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی اپیل کہ وہ واقعات میں نہ ملوث ہونے والے شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔ اور احتجاج کیلئے پرامن مظاہرین پر تشدد سے گریز کیا جائے ۔
پیرزادہ محمد امین کی پی ٹی آئی کارکنوںسے احتجاج پرامن رکھنے کی اپیل
May 12, 2023