لاہور ( خصوصی نامہ نگار)الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے سماجی خدمات پروگرام بورڈ کا ششماہی اجلاس الخدمت کمپلیکس میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت الخدمت فاو¿نڈیشن پاکستان کے نائب صدر ذکراللہ مجاہد نے کی جبکہ دیگر شرکاءمیں الخدمت سماجی خدمات پروگرام کے نیشنل ڈائریکٹر عامر محمود چیمہ، ریجنل صدور، ریجنل ڈائریکٹرز شریک ہوئے۔ذکر اللہ مجاہد نے رواں سال رمضان المبارک کے دوران جاری سماجی خدمات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اِس رمضان 9 لاکھ61 ہزار مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کئے گئے۔ 2لاکھ 60ہزارافراد کیلئے کمیونٹی افطار کا اہتمام کیا گیا جبکہ 4 لاکھ 70 ہزار مستحق افراد میں فطرانہ کی مد میں 7 کروڑ 83 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے۔ الخدمت فاو¿نڈیشن کے تحت صرف رمضان المبارک میں جاری رہنے والی خدمات سے 17 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے جبکہ اِن خدمات پر مجموعی طور پر1 ارب 16 کروڑ روپے کے عطیات خرچ ہوئے۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ الخدمت فاو¿نڈیشن کا یہ کام مستحق اور نادار افراد کیلئے ایک تحفہ ہے اور ہم اِس تحفہ کے اہتمام کرنے والے تمام مخیر حضرات اور والنٹیرز کے شکر گزار ہیں جن کے باعث لاکھوں افراد کی زندگیوں میں خوشیاں آ سکیں۔الخدمت جامع منصوبہ بندی اور ٹیم ورک سے اپنے نظام میں مزید بہتری لانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔اجلاس میں ملک بھر میں سستی روٹی کی فراہمی کیلئے تندور لگانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔