لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بھارت میں شیڈول 2023ءورلڈکپ اپنی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کے سربراہ نجم سیٹھی آئی سی سی اور اے سی سی کے اعلی حکام سے میٹنگ کےلئے دبئی میں موجود ہیں تاہم پاکستان نے میگا ایونٹ میں اپنی شرکت کے حوالے سے کوئی یقین دہانی نہیں کروائی ہے۔آئی سی سی کے ایک رکن نے بتایا کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023ءجس طرح بھارتی کرکٹ بورڈ کو اپنی حکومت اجازت طلب کرنا پڑتی ہے اسی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ بھی بغیر حکومتی اجازت کوئی وضاحت نہیں دے سکتا۔ گزشتہ روز ورلڈکپ 2023ءکے حوالے سے غیر حتمی شیڈول اعلان سامنے آیا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم سٹیڈیم کے نام کا اعلان تاحال سامنے نہیں آیا۔