ناروے کپ 2023 ، پاکستان سٹریٹ چائلڈفٹبال ٹیم شرکت کرےگی


لاہور(سپورٹس رپورٹر) فٹبال ٹونامنٹ ناروے کپ 2023 میں پاکستان سٹریٹ چائلڈفٹبال ٹیم بھی شرکت کرےگی۔ پاکستان کی سٹریٹ فٹبال ٹیم بھی ناروے کا دورہ کرےگی، نوجوانوں کی یہ ٹیم مسلم ہینڈز کے ماتحت ناروے جائےگی۔ آنے والے دو ہفتوں میں اسلام آباد میں ٹرائلز رکھے جائینگے جس میں ملک بھر سے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے ٹیم مکمل کی جائیگی۔ فٹبال ٹورنامنٹ ناروے کے شہر اوسلو میں منعقد ہوگا اور ایونٹ 26 جولائی سے 5 اگست تک جاری رہے گا۔ اس سے قبل پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم دو بار ناروے کپ میں شرکت کر چکی ہے پاکستان سٹریٹ چائلڈ ٹیم2014 میں کوارٹر فائنلسٹ جبکہ 2016 میں رنراپ رہ چکی ہے۔گزشتہ سال دوحا میں ہونے والے سٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ میں بھی پاکستان کی ٹیم رنر اپ رہی تھی۔

ای پیپر دی نیشن