جونیئر ایشیا ہاکی کپ ‘18رکنی ٹیم کا اعلان ‘محمد عبد اللہ کپتان مقرر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے جونیئر ایشیا کپ میں شرکت کیلئے 18 رکنی جونیئرٹیم کا اعلان کردیا۔ چیئرمین سلیکشن کمیٹی کلیم اللہ خان‘ ممبران ناصر علی‘ شکیل عباسی‘ لئیق لاشاری کی زیر نگرانی دو روزہ ٹرائلز کا انعقاد ہوا۔ رولنٹ آلٹیمنز کنسلٹنٹ ‘ منیجر و چیف کوچ حنیف خان کوچنگ پینل میں عدنان ذاکر‘ ذیشان اشرف‘اسسٹنٹ کوچ آصف احمد خان‘ ٹیم ویڈیو انالسٹ سید علی عباس اور فزیو تھراپسٹ وقاص محمود موجود تھے۔ پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی نے ٹرائلز کے بعد 18 رکنی کھلاڑیوں کا اعلان کردیاجبکہ چھ کھلاڑیوں کو سٹینڈ بائے میں رکھا گیا ہےَ 18 رکنی جونیئر ٹیم میں علی رضا‘ محمد فیضان جنجوعہ‘ محمد عبداللہ(کپتان)‘ عقیل احمد‘ارباز احمد‘ احتشام اسلم‘ محمد سفیان خان‘ارباز ایاز‘ محمد مرتضی یعقوب‘ارشد لیاقت‘علی مرتضی‘ زکریا حیات‘عبدالرحمان‘عبدالقیوم ڈوگر‘عبدالحنان شاہد نائب کپتان ‘ عبدالوہاب‘ بشارت علی‘ بلال اکرم شامل ہیں جبکہ سٹینڈ بائے میں بلال خان(گول کیپر)محمد بلال اسلم‘ محمد باقر‘محمد ندیم خان‘محمد عدنان اور وقار علی شامل ہیں۔ جونیئرایشیا ہاکی کپ 23 مئی تا یکم جون عمان کے شہر صلالہ میں کھیلا جائےگا۔ پاکستان پہلا میچ 23 مئی کو چائینیزتائی پے ‘دوسرا 24 مئی کو تھائی لینڈ‘ تیسرا 27 مئی کو بھارت جبکہ 29 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا۔

ای پیپر دی نیشن