کراچی(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)میں یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے صدر زبیرطفیل اورسیکریٹری جنرل سندھ ریجن حنیف گوہرنے کراچی پولیس کی جانب سے ملیر میں چینی باشندے پر حملے کی کوشش ناکام بنانے پر محکمہ پویس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس کارروائی میں ایک دہشت گرد کو ہلاک ہوا جس نے مبینہ طور پر خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی۔یو بی جی کے مرکزی ترجمان گلزارفیروز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق زبیرطفیل اور حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی کراچی میں ہونے والی غیرملکی سرمایہ کاری کو متاثر کرنے کی کوششیں کی گئیں لیکن پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کے سبب دہشت گرودوں کو نہ صرف قابو میں کیا گیا بلکہ انہیں جہنم رسید بھی کیا گیا اور گزشتہ روز کی کامیاب پولیس کی کارروائی سے پاکستان اور چائنا کی دوستی مزید مضبوط ہوگی اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔
یو بی جی کاچینی باشندے پرحملے کی کوشش ناکام بنانے پرپولیس کو خراج تحسین
May 12, 2023