سیاسی، معاشی عدم استحکام کا پھیلاﺅ تشویش کا باعث ہے: پروفیشنل ریسرچ فورم

لاہور(کامرس رپورٹر)پرفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین سید حسن علی قادری نے کہا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی اور معاشی عدم استحکام کا پھیلاﺅ تشویش کا باعث ہے۔ ڈالر کا بے قابو ہونا خطرے کی گھنٹی ہے جس سے بہت سے مسائل جنم لیں گے۔ ملک کو موجودہ دلدل سے باہر نکالنے کےلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنا چاہیے ۔ ٹیکس کنسلٹنٹس کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کی آبادی کے تناسب کو دیکھا جائے تو اس میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ سری لنکا کا دیوالیہ ہونا اور خدانخواستہ پاکستان میں ایسی کسی صورتحال کا کوئی موازنہ نہیں۔ پاکستان ایٹمی صلاحیت کا حامل ملک ہے اس لئے ہماری ذمہ داریاں بہت زیادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپیل ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے سنجیدہ لوگ موجودہ صورتحال میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ تناﺅ میں کمی لانے کیلئے مذاکرات کا عمل شروع کیا جائے تاکہ حالات میں سدھار آ سکے بصورت دیگر ملک جس طرف سفر کر رہا ہے آنے والے حالات کو کنٹرول کرنا کسی کے بس میں نہیں رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن