لاہور(کامرس رپورٹر) چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے ملک کے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اس لیے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار مختلف ماہرین نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسکیلنگ اپ نیوٹریشن (SUN) بزنس نیٹ ورک پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا مقصد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ ماہرین نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایس ایم ایز کی ترقی وخوشحالی میں اپنا بہترین کردار ادا کرے۔
چھوٹے ،درمیانے درجے کے کاروباری ملکی معاشی استحکام کیلئے اہم ہیں:ماہرین
May 12, 2023