لاہور(کامرس رپورٹر ) آل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین سپریم کونسل نعیم میر نے دیگر تاجر رہنماو¿ں ، اشرف بھٹی ، سہیل بٹ ، شاہد نزیر ، خلیل عبیر ، عطا جٹ ودیگر کے ہمراہ گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کی ہڑتال کی کال مسترد کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ تاجران لاہور نے ثابت کیا کہ وہ امن پسند ہیں۔افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ۔اور افواج پاکستان کی املاک پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔