سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،100 انڈیکس 41300 پوائنٹس پر پہنچ گیا 

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ 3 روز تک جاری رہنے والی مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبارمثبت زون میں داخل ہوگیا۔ پاکستان سٹاک ایکس چینج کے 100 انڈیکس میں41300 پوائنٹس کی سطح کو عبور کرگیا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روزکاروبار حصص ابتداءسے اختتام تک تیزی رہی،مارکیٹ ایک موقع پرانڈیکس 41500پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا لیکن کاروبار کے اختتام پر تیزی کی شدت میں کمی آئی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس41325 پوائنٹس تک رہ گیا۔ کاروباری حجم گزشتہ بدھ کے مقابلے میں2.35فیصد کم رہا۔مندی کی وجہ سے مارکیٹ کے مجموعی سرمایہ26ارب80کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔ 

ای پیپر دی نیشن