اٹلی کے شمالی شہر میلان (میلانو) کے وسط میں دھماکے کے کے نتیجے میں متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ہے اور ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔
اطالوی میڈیا کے مطابق یہ شبہ ظاہرکیا جارہا ہے کہ میلان میں دھماکا آکسیجن گیس کے کنستر لے جانے والی ایک وین میں ہوا ہے۔فائربریگیڈ کاکہنا ہے کہ اس واقعہ میں کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا ہے۔اٹلی کے اسکائی ٹی جی 24 ٹیلی ویژن نے میلان کے علاقے پورٹا رومانا سے فوٹیج نشر کی ہے، جس میں کالے دھویں کے بادل اور فائرفائٹرز کو موقع پر دیکھا جا سکتا ہے۔آگ بجھانے والے عملہ نے وہاں گاڑیوں میں لگی آگ کوبجھا دیا ہے لیکن قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں سے دھواں نکلتے دیکھا گیا ہے۔اطالوی اخبارکوریئرڈیلاسیرا نے بتایاکہ دھماکے کے بعد ایک پرائمری اسکول اورایک رہائشی عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے۔