لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔جیمز اینڈرسن ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے۔انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 10 جولائی سے لارڈز میں شروع ہوگا جو اینڈرسن کے کیریئر کا آخری بین الاقوامی میچ ہوگا۔ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ میں 700 وکٹیں لینے والے واحد فاسٹ بائولر ہیں، انہوں نے اس سنگ میل تک پہنچنے کیلئے 187 ٹیسٹ میچز کا سہارا لیا۔ اینڈرسن بھارت کے سچن ٹنڈولکر (200 میچز) کے بعد کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔