قصور : صاف ستھرا پنجاب پروگرام فلاپ ‘ شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر 

May 12, 2024

قصور (نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلیٰ پنجاب کا پروگرام صاف ستھرا پنجاب ایک خواب بن کر رہ گیا قصور گندگی کا گڑھ بن گیا،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بدبو پیدا کرنے کا سبب بنے لگے تعفن پھیلنے لگامچھروں کی بھرمار،انتظامیہ خاموش تماشائی، تفصیلات کے مطابق قصورکے علاقہ بستی قادرآباد،بستی براتشاہ،کوٹ حلیم خان،چوک شہیداں،پاکیزہ کالونی و شہر کے دیگر علاقوں میں گندگی کے ڈھیر جگہ جگہ لگے ہو ئے ہیں جو بدبو پیدا کرنے کا سبب بنے رہے ہیں،گلی اورمحلوں میں گندگی کے ڈھیر سرعام نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اورمجبوراً گندگی زدہ راستوں سے گزرنا پڑھ رہا ہے گلی،محلوں میں چھوٹے چھوٹے بچے کھیل رہے ہوتے ہیں جو گندگی کے ڈھیر وں کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اس کے علاوہ جہاں گندگی کے ڈھیر بدبو پیدا کر رہے ہیں وہی مچھروں کی افزائش کا بھی سبب بن رہے ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر قصور،سی او میونسپل کارپوریشن قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ صفائی کیلئے ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔اورکرپٹ ملازمین کو ہٹایا جائے تاکہ صفائی کا نظام بہتر ہو سکے اورلوگ بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

مزیدخبریں