وفاقی وزیر خزانہ آج ایف پی سی سی آئی پری بجٹ سیمینار میں مہمان خصوصی شریک ہونگے 

May 12, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر )وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب آج فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ہونیوالے پری بجٹ سیمینار میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب کی موجودگی، اقدام کاروباری برادری کیساتھ بامعنی بات چیت کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ ایف پی سی سی آئی اہم اقتصادی اقدامات کے حوالے سے حکومت کے پختہ عزم کا تہہ دل سے اعتراف کرتا ہے۔تقریب میں 2 پینل مباحثے شامل ہیں جن میں ٹیکس سے جی ڈی پی کے تناسب میں اضافہ اور معیشت کی دستاویز اور پاکستان کے مستقبل کو طاقتور بنانا۔ توانائی کے بحران سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی،ریجنل چیئرمین اور نائب صدر ایف پی سی سی آئی ذکی اعجازنے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب اور نامور ماہرین اقتصادیات کی شرکت نہ صرف بات چیت کو تقویت بخشے گی۔ ڈاکٹر حفیظ پاشا، سابق وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو؛ ڈاکٹر اکرام الحق، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، الماس حیدر، سابق صدر ایل سی سی آئی، ڈاکٹر فیاض احمد چوہدری، LUMS اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد اور نیپرا کے سابق چیئرمین توصیف ایچ فاروقی پینلسٹ ہوں گے۔

مزیدخبریں