بانی پی ٹی آئی کے ویژن ‘ بیانیے کو ملک بھر میں کامیابی ملی :تنویر احسن 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)انصاف لائیرز فورم کے ضلعی رہنما چودھری تنویر احسن ورک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ویژن اور بیانیے کو لک بھر میں کامیابی ملی ہے پرامن اور شفاف ضمنی انتخابات کو یقینی بنانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی جس کی انجام دہی میں یہ ادارہ ناکام ثابت ہوا ہے سازشوں کے باوجود ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے خیبرپی کے میں مخالف سیاسی جماعتوں کا خاتمہ کردیا ہے عوام نے بانی پی ٹی آئی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیاہے موجودہ حکمران مفاد پرست ہیں ان سے عوامی خدمت کی توقع نہیں کی جاسکتی ضمنی انتخابات کے تمام حلقوں میں جیت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کی ہوئی جنہیں دھاندلی کے ذریعے ہرا کر حکومتی جماعت کے امیدواروں کو جتوایا گیا ان خیالات کااظہارانہوںنے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد بھی موجودتھی ۔

ای پیپر دی نیشن