شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم شہباز شریف کے احکامات اور منیجنگ ڈائریکٹر سوئی گیس کی ہدایات پر جنرل منیجر شیخو پورہ ریجن سہیل اکرم کی سربراہی میں ٹاسک فورس ٹیم کی گیس چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ ٹاسک فورس ٹیم نے گزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے پنڈوریاں قصبہ،چک نمر122 نزد سانگلہ ہل سے 120 فٹ کی فیک پائپ لائن پکڑ لی۔ صارف مین لائن پنکچر کر کے120 فٹ کی فیک لائن ڈال کر گھریلو استعمال کے لئے گیس چوری کر رہا تھا۔