نادرا آفس واربرٹن عملہ کی خواتین سے بد تمیزی معمول  

بھکھی(شیخ احسان الہی سے) نادرا آفس واربرٹن عوامی شکایات کا گڑھ بن گیا خواتین سائلہ کیساتھ عملہ کی جانب سے بدتمیزی معمول بن گئی سفارش نہ ہوئی تو خواری ان کا مقدر بن گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے واربرٹن میں نادرا آفس میونسپل کمیٹی میں بنایا گیااور مقامی عملہ تعینات کیا گیا جو شناختی کارڈاور بچوں کے بے فارم کیلئے آنے والی خواتین کے ساتھ انتہائی بداخلاقی اور بدتمیزی کے ساتھ پیش آتے ہیں شہریوں نے میڈیا کو بتایا کہ اگر ان سے کوئی کام کرانا ہو تو ایک رات پہلے کسی ہوٹل پر ان کو کڑاہی کھلانی پڑتی ہے ۔ جس پر شہری سراپا احتجاج ہیں جب کہ دور دراز سے آئی خواتین  دھوپ میں لمبی قطاریں بنائے کھڑی رہتی ہیں اور باری آنے پر کوئی عذر کر کے پریشان کیا جاتا ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ایماندار  عملہ کو تعینات کر کے شہریوں کر ریلیف مہیا کیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...