شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمودڈوگر نے کہا ہے کہ ملک کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار وسائل سے نوازا ہے اور میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی صورت میں پاکستان کو حقیقی مسیحا بھی میسر ہے جو عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کا گہوارہ بنانے کے ویژن پر کاربند ہیں اور ہم ان کی اس جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں اپنے محبوب قائد کے ایجنڈا کی تکمیل کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔