شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) استحکام پاکستان پارٹی لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری و سابق صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ حکو مت معاشی مسائل کو حل کرے گی بین الاقوامی سطح پر ملکی وقار کو بلند کیا جائے گا اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری کیلئے مرتب کی گئی حکومتی پالیسیاں سود مند ثابت ہورہی ہیں جن کے باعث سعودی عرب اور ایران کے بعد دیگر ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے جلد وفود بھیجیں گے،میڈیا سے گفتگو کرتے میاں خالد محمود نے کہا کہ قرضوں پر انحصار کی بجائے حکومت سرمایہ کاری پر زور دے رہی ہے۔
قرضوں پر انحصار کی بجائے حکومت سرمایہ کاری پر زور دے رہی ہے : خالد محمود
May 12, 2024