ننکانہ صاحب : رائیڈرز کی ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی واک  

ننکانہ صاحب(نامہ نگار ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر ننکانہ محمد عمار اور لیبر انسپکٹر عرفان اکبر کی زیر نگرانی رائیڈرز کی ہیلتھ اینڈ سیفٹی کے حوالے سے آگاہی واک اور ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی میں مختلف کورئیر کمپنیز فوڈ چینز اور فوڈ ڈیلیوری کمپنیز کے ڈیلیوری رائیڈرز نے شرکت کی۔ ریلی لیبر دفتر سے ہوتی ہوئی حرا چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں شریک رائیڈرز کا کہنا تھا کہ ریلی میں شرکت کرنے سے ہمیں اپنائیت کا احساس ہوا ہے ہماری کمپنیز ہمیں تمام تر ضروری سہولیات اور لیبر قوانین کے مطابق تنخواہیں ادا کر رہی ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ لیبر ڈیپارٹمنٹ ہماری صحت و حفاظت اور ہمارے حقوق کے لیے ہمارے ساتھ ہے۔

ای پیپر دی نیشن