شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کررہی ہے غریب عوام کو مفت ادویات فراہم کرنا وزیراعلی پنجاب کا احسن اقدام ہے مریضوں کو وقت سے پہلے ان کے گھر ادویات فراہم کی جائیں اس سے ہسپتالوں میں بوجھ کم ہو گا اور مریض بھی گھر بیٹھے اس سہولت سے مستفید ہو نگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر اقلیتی ونگ کے رہنمائوں اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجودتھی۔