شرقپورشریف(نامہ نگار) تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام پی پی 140 کے ٹکٹ ہولڈرصاحبزادہ میاں مرغوب احمد شرقپوری کی زیر قیادت تحفظ قرآن حمایت فلسطین ریلی دربا رشریف سے شروع ہوکر بڑااڈالاریاں تک نکالی گئی ریلی میں ٹی ایل پی کے تمام عہدیداروں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پرصاحبزادہ میاں مرغوب احمد شرقپوری نے خطاب کرتے کہا ہے کہ ہمارے حکمران پولیس سے اظہار یکجہتی کے لیے ان کی وردی پہن لیتے ہیں دوسرے مذاہب کے تہواروں میں شرکت کرتے ہیں مگر سویڈن میں ہونے والی بے حرمتی اور اسرائیل کی دہشت گردی کی مذمت کرنے کے لیے ان کے پاس کچھ نہیں انہوں نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ سمیت پاکستان حکمرانوں کو قومی سطح پر فلسطینیوں کی اخلاقی قانونی مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ تقریب کے اختتام پر فلسطینی اور پاک فوج کے شہدا کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔