حافظ آباد(نمائندہ نوائے قت) نواحی گائوں بن بھٹیاں میں ملزمان نے ڈیرہ پر سوئے شخص کو پھندا دیکر قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ مقتول بشیر سکنہ مچھونکہ نے بن بھٹیاں میں زمین ٹھیکے پر لے رکھی تھی اور وہ رات کے وقت ڈیرہ پر سورہا تھا جہاں نامعلوم ملزمان نے اسے پھندادیکر ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔پولیس نے مقتول کی نعش کوقبضہ میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔