بااثر ا فراد کا رائل پام سٹی کی ملکیتی زمین پر مبینہ قبضہ کی کوشش ،3 ملازمین پر تشدد

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)بااثر مسلح افراد نے رائل پام سٹی کی ملکیتی زمین پر مبینہ قبضہ کی کوشش کے دوران تین ملازمین کو تشددکا نشانہ بنا کر زخمی کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں رائل پام سٹی کے ملازمین کام میں مصروف تھے اس دوران محمد رفیق،محمد فاروق،محمد حنیف،رانا غلام فرید،رانا زاہد،آصف گجر وغیرہ 30 کے قریب مسلح افراد آئے جنہوں نے اجمل فاروق،محمد سجاد خان اورمحمد صدیق خان کو زدوکوب کرکے زخمی کردیا اور قتل کی دھمکیاں بھی دیں جبکہ حملہ آوروں نے ایکسیویٹر اورگریڈر مشینوں پر پتھراؤ کرکے انکے شیشے توڑ دئیے۔پولیس ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن