نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) گوجرانوالہ میں جماعت اسلامی کے نومنتخب مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمن کے اعزاز میں عوامی استقبالیہ دیا گیا جس میں نوشہرہ ورکاں سے بہت بڑے قافلے نے شرکت کی روانگی سے قبل جماعت اسلامی کے راہنماء میاں لیاقت علی اور چوہدری فاروق احمد کھارا نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن ایک دلیر، سادہ اور راست باز شخصیت کے مالک ہیں پاکستان کی سیاست میں وہ ایک تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہونگے وہ زمانہ طالب علمی میں ہی ایک فعال اور متحرک راہنماء کی حیثیت سے اپنی شناخت منوانے میں کامیاب ہوئے کراچی میں جماعت اسلامی کی حالیہ کامیابیاں ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستان کی عوام حکمران جماعتوں کی قیادت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں انہیں نئی متبادل سیاسی قیادت کی تلاش ہیں ۔ اس خلا کو حافظ نعیم الرحمن کی شخصیت پر کرے گی اور جماعت اسلامی ان کی قیادت میں بھرپور سیاسی کامیابیاں حاصل کرے گی۔