گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی نسل کشی کے بعد فلسطینیوں کی نسل کشی کا بھارت سہولت کارنکلا،ہمارا موقف سچ ثابت ہوگیا بھارت اور اسرائیل کا مظلوموں کے خلاف طریقہ واردات یکساں ہے جو نہتے شہریوں بچوں وخواتین کو نشانہ بنارہے ہیں،حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے بھارت اور اسرائیل کو پارلیمنٹ میں دہشتگرد ملک قرار دینے کی قرارداد لائی جائے،اوآئی سی اسلامی ممالک کے سربراہان انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اقوام متحدہ میں میں بھی اسرائیل اور بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دینے کی قرار داد پیش کریں۔ویٹو پاور کا ناجائز استعمال کرنیوالے امریکہ بھی فلسطین اور کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی میں برابر کا سہولت کار ہے۔اقوام متحدہ میں ویٹو پاور کا اختیار پاکستان،ترکی کو بھی دیا جائے،انصاف کا قتل اور مظلوموں کے ساتھ ناانصافی کرنیوالے ویٹو پاور ہولڈردنیا میں دہشتگردی کا سبب بن رہے ہیں۔طاقت کے توازن کو عالمی سطح پر بیلنس رکھنے کیلئے مسلم ممالک کو بھی ویٹو پاور ہولڈر بنانا ہوگا۔
فلسطینیوں کی نسل کشی کا بھارت سہولت کارنکلا: شاداب رضا نقشبندی
May 12, 2024